خیبرپختونخوا میں غیر حاضر اساتذہ کی اب خیر نہیں۔ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کا اساتذہ کی غیرحاضری سے متعلق بڑا فیصلہ۔ اساتذہ کی چھٹیوں کی نگرانی کے لیے نیا مانیٹرنگ سسٹم متعارف۔
مشیر تعلیم ضیاءاللہ خان بنگش کے ہدایت کے مطابق ایک ماہ میں مسلسل اساتذہ کی چار مرتبہ غیر حاضری پر تین سال کیلئے اینکریمنٹ بند کرنے اور پانچویں غیر حاضری پر تنزلی اور ملازمت سے برطرفی جیسی بڑی سزائیں دینے کی تجویز دی گئی۔
محکمہ تعلیم میں سکولوں کی سطح پر ٹیچرز کی حاضری یقینی بنانے کیلئے انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ قائم کیا گیا تھا کئی سالوں تک آئی ایم یو کے ذریعے سکولوں کی مانیٹرنگ اور ٹیچرز سے تنخواہوں کی مد میں کٹوتی کا سلسلہ جاری تھا جس کیلئے اب نئے اہداف متعین کئے گئے ہیں۔ سرکاری سکولوں میں مانیٹرنگ کے نئے سسٹم کی بنیاد ڈالی جارہی ہے جس کے تحت بغیر وجہ پہلی بار غیر حاضری کرنیوالے ٹیچر کو ابتدائی مرحلے شوکاز یعنی اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا جائیگا اور تنخواہ سے کٹوتی ہو گی جس کیلئے ٹیچر متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو جوابدہ ہونگے۔ شوکاز نوٹس کے جواب میں ٹیچر ڈی ای او کو معقول وجوہات پر مطمئن کرتاہے تو ان ٹیچرز کو بری الذمہ قراردیاجائے گا۔ قصوروار ثابت ہونے پر ٹیچر کی ایک دن کی تنخواہ کاٹ دی جائے گی۔ دوسری بار غیر حاضری پر دوسری مرتبہ کیلئے شوکاز نوٹس کیساتھ معمولی سزا اور ایک دن کی تنخواہ کی کٹوتی کی جائیگی۔ تیسری بار غیرحاضری پر شوکاز نوٹس کیساتھ ایک سال کیلئے اینکریمنٹ بند کر دیا جائے گا اور چوتھی بار غیر حاضری پر شوکاز نوٹس کے ساتھ تین سال کیلئے ٹیچر کے 2 انکریمنٹ بند کئے جائیں گے۔ پانچویں بار غیرحاضر رہنے پر سکیل کی تنزلی، جبری ریٹائرمنٹ یا معطلی اور برخاستگی جیسی سزائیں بھی دی جائیں گی۔
"خیبرپختونخوا کے تعلیمی نظام کی بہتری میں اساتذہ کا کردار بہت اہم ہے، اساتذہ کی کارکردگی مانیٹر کریں گے۔ اچھی کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور ترقی دے جائے گی"۔ -- مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش

No More Teachers Absentees in KPK Govt School | |
23 Likes | 23 Dislikes |
357 views views | 43.1K followers |
Entertainment | Upload TimePublished on 3 Apr 2019 |
Không có nhận xét nào:
Đăng nhận xét